نام نہادضلعی صدرکیخلاف پنجاب ٹیچرز یونین شجاع آباد کا اجلاس

نام نہادضلعی صدرکیخلاف پنجاب  ٹیچرز یونین شجاع آباد کا اجلاس

نام نہادضلعی صدرکیخلاف پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل شجاع آباد کا اجلاس ہوا،شرکانے احتجاج بھی کیا

شجاع آباد (سٹی رپورٹر)صدر پنجاب ٹیچر یونین شجاع آباد اورچودھری علی شیر نے کہاکہ اساتذہ کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے ۔اجلاس میں مرکزی صدرپنجاب ٹیچرز یونین حافظ غلام محی الدین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا اور پریس کانفرنس کے ذریعے وضاحت کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اس موقع پر اساتذہ نے کہا کہ نام نہاد ضلعی صدر رانا اسلم ساغر پر نہ صرف تحصیل شجاع آباد کے اساتذہ بلکہ ملتان کے اساتذہ بھی عدم اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں،انہوں نے خود کو زندہ رکھنے کے لئے چند اساتذہ کو دھوکے سے عید ملن پارٹی کے نام پر بلایا اور ایک تنظیم قائم کرنے کی کوشش کی ،پنجاب ٹیچرز یونین ان کے اس اقدام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے شدید مذمت کرتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں