تلمبہ روڈ پر رکشہ و کار پارکنگ کیلئے جگہ مختص
تلمبہ روڈ پر رکشہ و کار پارکنگ کیلئے جگہ مختص، انتظامیہ کے مطابق جلد کام شروع کردیا جائے گا
میاں چنوں(تحصیل رپورٹر) ٹریفک انچارج غضنفر عباس نے بتایاکہ غیرقانونی پارکنگ کے خاتمے سے ٹریفک کا نظام بہتر ہوجائے گا۔ تفصیل کے مطابق میاں چنوں تلمبہ روڈ پر غیرقانونی پارکنگ مافیا کی وجہ سے ٹریفک کا نظام متاثر رہتا تھا، آئے روز روڈ بلاک اور رکشہ و دکانداروں کے مابین جھگڑے ہوتے تھے ۔جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر رابعہ سیال،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خداداد تارڑ اور ٹریفک انچارج غضنفر عباس کی خصوصی کوششوں سے تلمبہ روڑ کلمہ چوک پر واقع پرانے ویٹرنری ہسپتال میں سرکاری رکشہ و کار پارکنگ منظور کروائی گئی ہے ، جس پر جلد کام شروع کردیا جائے گا۔