نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے،شیخ رشید
  • بریکنگ :- طے پایا ہےمنگل کی شام تک یہ لوگ وہیں رہیں گے، شیخ رشید
  • بریکنگ :- جو راستے بلاک ہیں، وہ کھول دیے جائیں گے، شیخ رشید
Coronavirus Updates

راستہ کے تنازع پر 2گروپوں میں لڑائی،11افرادشدید زخمی

 راستہ کے تنازع پر 2گروپوں میں لڑائی،11افرادشدید زخمی

دنیا اخبار

زخمی سول ہسپتال منتقل،2کی حالت نازک،پولیس نے کارروائی کاآغازکردیا

سکندرآباد(نامہ نگار)شجاع آباد کے علاقے آلے والی پل کے قریب راستہ کے تنازع پر2گروپوں میں لڑائی ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے وار سے 11 افراد شدید زخمی ہوگئے ، جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،2زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ، پولیس نے اتبدائی کارروائی شروع کردی ۔عینی شاہدین کے مطابق آلے والی پل کئی گھنٹوں میدان مین جنگ بنا رہا ،جبکہ لڑائی میں کلہاڑیوں، ڈنڈوں اور اینٹوں کے آزادانہ استعمال سے 11 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ،دوسری جانب 15 پولیس کو اطلاع دی گئی تو تھانہ سٹی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ، زخمی ہونیوالوں میں پرویز،جاوید، شاہد ودیگر شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں