ڈاکٹر رانا الطاف کا نشتر ایمرجنسی کا تفصیلی دورہ ،سہولیات کا جائزہ لیا

 ڈاکٹر رانا الطاف کا نشتر ایمرجنسی کا تفصیلی دورہ ،سہولیات کا جائزہ لیا

ایمرجنسی لفٹس، ٹیسٹنگ کیلئے لیبارٹری کے قیام،آپریشن تھیٹرز کی اپ گریڈیشن کی ہدایت

ملتان (نیوز رپورٹر ) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف نے مریضوں کے لیے دستیاب طبی سہولیات اور تزئین و آرائش سمیت دیگر آمورز کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز نشتر ایمرجنسی بلاک کا تفصیلی دورہ کیا۔ وہ ایمرجنسی بلاک کے مختلف شعبہ جات میں گئے اور وہاں داخل مریضوں کی عیادت کی اور ان کے لواحقین سے درپیش مسائل کے بارے آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے مریضوں کی سہولت کے مذکورہ شعبے میں ایمرجنسی لفٹس، ٹیسٹنگ کے لیے لیبارٹری کے قیام اور آپریشن تھیٹرز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے متعلقہ افسران کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔ ڈائریکٹر ایمرجنسی بلاک ڈاکٹر امجد چانڈیو، ڈی ایم ایس ایمرجنسی بلاک ڈاکٹر خدیجہ سمیت دیگر انتظامی افسران بھی وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ہمراہ موجود تھے ۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے ایمرجنسی میں تعینات عملے کو صفائی کا معیار مذید بہتر بنانے ، ادویات کی بلا تعطل فراہمی اور کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کے احکامات بھی جاری کیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں