3ملزموں کاشادی شدہ خاتون پرتشدد
3ملزموں نے شادی شدہ خاتون پر تشدد کرکے کپڑے پھاڑ دیئے
گگو منڈی(نمائندہ دنیا+نامہ نگار)موضع 251۔ای بی کی رہائشی راشد ہ پروین دروازہ کھٹکھٹانے کی آ واز سن کر باہر نکلی تو ملزم محمد راشد ،طاہر محمود اورشاہد نے راشدہ کو زدو کوب کرنا شروع کر دیا اور اس کے کپڑے پھاڑ ڈالے شور کی آ واز سن کر مسمان عبدالمجید اور رفیق نے موقع پر پہنچ کر اسے ملزموں کے چنگل سے چھڑایا ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔