اشتہاری کاساتھیوں سمیت کھوجی کے گھرپرحملہ،خاتون سمیت 2افرادزخمی

اشتہاری کاساتھیوں سمیت کھوجی کے  گھرپرحملہ،خاتون سمیت 2افرادزخمی

مفرور اشتہاری نے ساتھیوں سمیت کھوجی کے گھرمیں گھس کر اہلخانہ پرتشدد،رائفلوں کے بٹ مار کر خاتون سمیت 2افراد کو زخمی کردیا

کبیروالا(نامہ نگار)نواحی علاقہ نواں شہر کے رہائشی پٹھانہ ولدغلام دھنوا نے تھانہ نواں شہر کے سامنے در جنوں ساتھیوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرے کے دوران میڈیا کو بتایا کہ وہ علاقہ کا کھوجی ہے ، اس نے گزشتہ عرصہ ڈکیتی کے ایک کیس میں کھوج کے دوران کھرے شناخت کیے جو آصف چدھڑ کے تھے ، اسی رنج کی بنا پرملزم آصف دیگرمسلح ساتھیوں سعید، شوکت اوراشرف کے ہمراہ کھوج لگانے کامزہ چکھانے کیلئے گھرمیں گھس آیا اور رائفل کے بٹ مارکرخاتو ن خورشید مائی کو زخمی اور محمد اقبال کی انگلیاں توڑ دیں،متاثرہ کھوجی پٹھانہ نے ڈی پی او خانیوال، آرپی ملتان اور آئی جی پنجاب سے ملزموں کی فوری گرفتار ی اورتحفظ کامطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں