عوام کو سوشل ویلفیئر بارے آگاہی دینے کی ضرورت:مزمل یار
ضلعی کوآرڈی نیٹر راوّ امجد علی کے آمد سے اس کام میں بہتری آئے گی، چارج دینے پر گفتگو
ملتان(خبرنگارخصوصی)ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملتان مزمل یار نے کہا ہے کہ سوشل ویلفیئر کا محکمہ دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود کا ایک ایسا ادارہ ہے جہاں بے سہارا عوام کی داد رسی ہوتی ہے ، ضلعی کوآرڈی نیٹر راوّ امجد علی کے آمد سے اس کام میں بہتری آئے گی۔ سوشل ویلفیئر ملتان کے آفیسرز اور عملہ راوّ امجد علی کے ساتھ مل کر عوامی خدمت کا فریضہ مزید بڑھ چڑھ کر سرانجام دے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ڈسڑکٹ کوآرڈی نیٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملتان محمد راوّ امجد علی کو ان کے دفتر کا چارج دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن ملتان مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی، ڈسٹرکٹ افیسر سپیشل ایجوکیشن میاں محمد ماجد، سوشل ویلفئیر آفیسر محمد حسنین شاہ اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم ہمراہ تھے ۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال مزمل یار نے مزید کہا کہ عوام کو سوشل ویلفیئر کے فلاحی کاموں سے آگاہی دینے کی ضرورت ہے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے عوام الناس کو بتایا جائے کہ یہ محکمہ ان کی ہر طرح کی خدمت سرانجام دے رہا ہے ملتان میں خصوصی افراد کیلئے وہیل چیئر بنانے کا کارخانہ لگایا گیا ہے ڈسڑکٹ کوآرڈینٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملتان محمد راوّ امجد علی نے کہا کہ سوشل ویلفیئر ملتان کے ڈائریکٹر مزمل یار محنتی اور کام کرنے والے آفیسر ہیں ہم ان کے ساتھ مل کر عوامی خدمت کے بہترین منصوبوں پر کام کریں اور چیک اینڈ بیلنس رکھیں گے عوامی خدمت میرا شعار ہے ۔