میپکو ٹیموں نے ایک روز میں91بجلی چوروں کو پکڑ لیا

میپکو ٹیموں نے ایک روز میں91بجلی چوروں کو پکڑ لیا

21لاکھ65ہزارروپے سے زائد جرمانہ عائد ،2مقدمات درج کرادئیے گئے

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں91بجلی چورپکڑلئے ۔ایک لاکھ13ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر21 لاکھ65ہزارروپے سے زائد جرمانہ عائد کر کے 2مقدمات درج کرادئیے گئے ۔27ستمبرکو ملتان میں 21بجلی چوروں کو835055روپے جرمانہ عائد کیاگیااورایک مقدمہ درج کروایاگیا ۔ڈی جی خان میں15صارفین کو341607روپے جرمانہ عائد، وہاڑی میں3بجلی چوروں کو70540ر وپے جرمانہ عائد، بہاولپور میں8صارفین کو174454 روپے جرمانہ عائد،ساہیوال میں14 بجلی چوروں کو177200روپے جرمانہ عائد ،رحیم یار خان میں13بجلی چوروں کو232000روپے جرمانہ عائد،مظفرگڑھ میں11بجلی چوروں کو174452 روپے جرمانہ عائداو ر ایک مقدمہ درج،بہاولنگر میں ایک بجلی چور کو 10000 روپے جرمانہ عائد جبکہ خانیوال میں 5صارفین کو بجلی چوری کرنے پر 150000روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں