میپکو کے ایک ایس ڈی اوز سمیت 4اہلکاروں کی تنزلی

میپکو کے ایک ایس ڈی اوز  سمیت 4اہلکاروں کی تنزلی

جنرل منیجر ٹیکنیکل میپکو انجینئر رئیس عبدالاحد نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ایس ڈی اوز سمیت 4اہلکاروں کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر تنزلی کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں

ملتان (خصوصی رپورٹر) پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی او شاہ صدر دین سب ڈویژن ڈی جی خان محمد فیصل کی بطور ایس ڈی او گلشن اقبال سب ڈویژن رحیم یار خان تعیناتی کے دوران بننے والے کیس کی تحقیقات میں الزام ثابت ہونے پر موجودہ سکیل میں دو سال کے لئے دو درجہ تنزلی کردی ہے ۔گلشن اقبال سب ڈویژن رحیم یار خان کے قائمقام لائن سپرنٹنڈنٹس محمد شاہد اور طاہر مصطفی کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر دو سال کے لئے لائن مین IIکے عہدے پرتنزلی کی گئی ہے جبکہ گلشن اقبال سب ڈویژن رحیم یار خان کے لائن مین سیکنڈ محمد عرفان کے خلاف الزام ثابت ہونے پر دو سال کے لئے اسسٹنٹ لائن مین کے عہدے پرتنزلی کی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں