2کروڑسوا 17لاکھ مالیت کی سرکاری اراضی واگزار
ڈپٹی کمشنر مبین الہٰی کی ہدایت پر تحصیلدار حافظ اقبال محمود کاٹھیا نے چک نمبر 24ڈبلیو میں ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 2کروڑ 17لاکھ 26ہزار روپے مالیت کی 15ایکڑ 7کنال اور16مرلے سرکاری اراضی واگزار کرائی
وہاڑی(خبر نگار)تحصیلدار حافظ اقبال محمود کاٹھیا نے اس موقع پر کہا کہ سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جس کیلئے متحرک ہو کر بلا تفر یق کارروائیاں جاری ہیں ،سر کاری رقبہ کی حفاظت ہماری ذ مہ داری ہے ،کسی کو ایک انچ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔