زکریایونیورسٹی میں 2سال مکمل ہونے پر منصور اکبر نے کیک کاٹا

زکریایونیورسٹی میں 2سال مکمل  ہونے پر منصور اکبر نے کیک کاٹا

بہاؤ الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں بطور وائس چانسلر 2 سال مکمل ہونے پر وائس چانسلر آفس میں پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی وائس چانسلر نے کیک کاٹا

ملتان (خصوصی رپورٹر) اس موقعہ پر رجسٹرار صہیب راشد خان،چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ، سیکرٹری محمد امین زاہد، ڈپٹی رجسٹرار اعجاز احمد، ڈپٹی رجسٹرار محمداقبال،ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی شیخ ممتاز احمد،ڈپٹی رجسٹرار ملک محمد نواز اور فوٹوگرافرسعید اعجازنے وائس چانسلر کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقعہ پر انتظامی افسران و اساتذہ کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کی زیرقیادت زکریایونیورسٹی نے گزشتہ دو برس میں انتہائی اہم سنگ میل عبور کیے ہیں اور زکریایونیورسٹی میں جس تیزی کے ساتھ ریسرچ کلچر کو فروغ حاصل ہوا ہے ۔ وائس چانسلر نے تمام انتظامی افسران و اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ ادارہ ہم سب کا ہے اور ہمیں مل کر اس ادارے کی فلاح و بہبود و تعمیر و ترقی کے لیے دن رات محنت کرنی ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں