مختلف ٹرینوں پر نجی کمپنی کے عملے کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ شروع
مختلف ٹرینوں پر نجی کمپنی جینی ٹوریل سروس (صفائی ) کے عملے کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ شروع کردی گئی ہے
ملتان(خبرنگارخصوصی) جس میں اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ ملتان اور خانیوال اسٹیشن سپرنٹنڈٹ کو ڈی ایس ریلوے ملتان نوید مبشر کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر مختلف ٹرینوں پر عملے کی حاضری ، صفائی ستھرائی اور ٹرینوں کے واش روم میں صابن ، ٹشوپیپر اور دیگر کی سختی سے چیکنگ کی جارہی ہے ۔ اس سلسلے میں ہفتہ وار رپورٹ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس ملتان کو جمع کروایا کریں گے ۔