تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے :ڈپٹی کمشنر
گلگشت کی مارکیٹوں میں صفائی کا انتظام ہے نہ ہی سٹریٹ لائٹ،وارداتیں عام تاجروں نے ملاقات میں مسائل کے انبارلگادئیے ،عامر کریم کی حل کی یقین دہانی
ملتان( نیوز رپورٹر )گلگشت تاجروں کے وفد نے آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان اوراے سی سٹی خواجہ عمیر سے ملاقات کی،اس موقع پر تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری معین ریاض قریشی،شیخ ناصر محمود یوسی چیئرمین،رانا شکیل کونسلر،طیب خان،ندیم بٹ ،محمود خان موجود تھے ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان اوراے سی سٹی خواجہ عمیر کو عارف فصیح اللہ، معین ریاض قریشی نے گلگشت کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گلگشت گردیزی مارکیٹ ،جلال چوک ،مبین مارکیٹ ودیگر مارکیٹوں میں صفائی کا انتظام ہے اور نہ ہی سٹریٹ لائٹ،گاڑی پارکنگ کے مسائل اور کئی کئی گھنٹے ٹریفک بلاک رہتی ہے ،پولیس گشت نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز چوری ڈکیتیاں عام ہیں،ہم کئی بار پولیس افسران سے مطالبہ کرچکے ہیں کہ گلگشت میں پولیس چوکی قائم کی جائے لیکن کوئی سنوائی نہیں ہے ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان اوراے سی سٹی خواجہ عمیرنے تاجروں کے وفد کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔