آر پی او ملتان میں تمام برانچز میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے سپرے کیا گیا

آر پی او ملتان میں تمام برانچز میں  ڈینگی سے بچاؤ کیلئے سپرے کیا گیا

ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی کی ہدایت پر ریجنل پولیس آفس میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے تمام برانچیز میں سپرے کیا گیا

ملتان(کرائم رپورٹر)اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ملازمین اور دفاتر میں آنے والے سائلین کو ڈینگی و دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے لئے اینٹی ڈینگی سپرے کرایا گیا ہے تاکہ اس مرض کو پھیلنے سے پہلے ہی روکا جا سکے محکمہ صحت کے ملازمین نے گزشتہ روز ریجنل پولیس آفس پہنچ کر فرداًفرداً تمام برانچیز میں سپرے کیا انہوں مزید کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے ریجن بھر کے تھانوں اور دفا تر میں بھی سپرے کرایا جائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں