کمشنر کا ڈپٹی کمشنر کیساتھ سبزی منڈی کا دورہ،نیلامی کاجائزہ لیا

کمشنر کا ڈپٹی کمشنر کیساتھ سبزی منڈی کا دورہ،نیلامی کاجائزہ لیا

ڈپٹی کمشنرز کو چینی کوٹے کے مطابق شہریوں تک شفاف انداز میں پہنچانے کی ہدایت قلعہ کہنہ پر ٹوائلٹس میں پانی کی عدم فراہمی پر برہمی کا اظہار ، پناہ گاہ کا بھی دورہ

ملتان( وقائع نگار خصوصی )کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے خود فیلڈ میں نکل پڑے ۔گزشتہ روز کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کے ہمراہ سبزی منڈی کا اچانک دورہ کیا اور سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا معائنہ کیا۔بعدازاں ڈاکٹر ارشاد احمد نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور قلعہ کہنہ پر ٹوائلٹس میں پانی کی عدم فراہمی پر برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے پناہ گاہ کا بھی دورہ کیااور ڈپٹی کمشنر کیساتھ جنرل بس سٹینڈ پر واقع پناگاہ میں انتظامات چیک کئے ڈاکٹر ارشاد احمد نے پناگاہ میں مقیم بے گھر افراد سے ملاقات بھی کی اور انکے مسائل دریافت کئے علاوہ ازیں کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے چینی اور آٹے کی کنٹرول ریٹس پر بلاتعطل فراہمی کا حکم جاری کیا انہوں نے ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز کو چینی کوٹے کے مطابق اضلاع میں شہریوں تک شفاف انداز میں پہنچانے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ ہول سیل پوائنٹس اور کریانہ سٹورز پر آٹے کے سٹال فعال کئے جائیں جبکہ چینی 90 روپے فی کلو کے حساب سے ہر شہری تک کو میسر ہونی چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں