ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ ہائی سکول قاسم بیلہ کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب تعلیم کے شعبے میں اصلاحات لانے کیلئے عملی اقدامات پر عمل پیرا ہے اس سلسلے میں نجی سیکٹر کی طرز پر سرکاری سکولز کا رزلٹ اور سہولیات میسر کی جارہی ہیں
ملتان (خصوصی رپورٹر)ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول قاسم بیلہ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر طلباء کو فراہم سہولیات اور کلاس رومز کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی انکے ہمراہ تھے ۔