لیگل ایڈوائزر عدالتوں کیساتھ بہترین ہم آہنگی قائم کریں:قیصر سلیم

لیگل ایڈوائزر عدالتوں کیساتھ بہترین ہم آہنگی قائم کریں:قیصر سلیم

ایم ڈی اے میں ایک مکمل اور با اختیار لاء ڈائریکٹوریٹ تشکیل دے رہے ہیں

ملتان( وقائع نگار خصوصی )ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے کہا کہ تمام لیگل ایڈوائزر محکمے اور معزز عدالتوں کے ساتھ بہترین ہم آہنگی قائم کریں۔ تمام لیگل کیسسز میں اپنی حاضری عدالتوں میں یقینی بنائیں۔ خاص طور پر حکم امتناعی کیسسز میں عدالت سے جاری شدہ نوٹس پر وقت سے پہلے عدالت پہنچیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سول اور سیشن کورٹ سے متعلقہ ایم ڈی اے کے لیگل ایڈوائزرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا کہ ایم ڈی اے میں ایک مکمل اور با اختیار لاء ڈائریکٹوریٹ تشکیل دے رہے ہیں۔ اس ڈائریکٹوریٹ کو تمام تر سہولیات میسر کی جائیں گی۔ ایم ڈی اے کے تمام لیگل کیسسز کو آئی ٹی بیس بنا رہے ہیں جس کیلئے با قاعدہ ایک اپلیکشن تیار کر رہے ہیں۔ اس ایپ کے ذریعے تمام کیسسز کی تفصیل ایک کلک پر سامنے آجائے گی اور ہر کیس کا لیگل سٹیٹس بھی سامنے آجائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل ارسلان ظفر کو ہدایت کی کہ ایم ڈی اے کے تمام لیگل کیسسز کا مکمل ڈیٹا بیس تیار کیا جائے تاکہ ایپ بنانے میں آسانی ہو۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے لیگل ایڈوائزرز کے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں