رکشا،موٹرسائیکل اور سرکاری لکڑی چوری ،مقدمات درج

رکشا،موٹرسائیکل اور سرکاری لکڑی چوری ،مقدمات درج

عرفان پانی پینے گیا ، رکشہ غائب ہوگیا،ندیم کی موٹرسائیکل گھر کے باہر کھڑی تھی مظفرگڑھ کنال کی پٹڑی سے عادی چور ایک لاکھ 14ہزارروپے کی لکڑی لے گئے

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)محنت کش کا رکشہ چوری، سبزی منڈی کے پلے دار کا گھر کے باہر کھڑا موٹر سائیکل بھی اٹھا لیا گیا،عادی چور لاکھوں روپے کی سرکاری لکڑی چوری کاٹ کر لے گئے ۔بتایاگیاہے کہ موضع چودھری کوٹ ادو کے رہائشی عرفان علی جٹ گزشتہ روز سنانواں شہر گلی المجاہد مدرسہ والی میں سوار یا ں چھوڑنے گیا اور رکشا گلی میں کھڑا کر کے پانی پینے گیا تو اس کا رکشہ نا معلوم چور چوری کرکے لے گئے ۔ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 14کے رہائشی سبزی منڈی کا پلے دار محمدندیم انصاری گزشتہ شام 7بجے اپنے گھر سامان دینے گیا اور اپنی موٹرسائیکل گھر کے باہر کھڑی کر دی جسے نامعلوم اٹھا کر لے گئے ۔موضع پتی غلام علی غربی میں مظفرگڑھ کنال کی پٹڑی سے عادی سرکاری لکڑی چور عامر حسین اعوان،عدنان چانڈیہ،حمیداللہ پٹھان، دلاور چانڈیہ سرکاری لکڑی مالیت ایک لاکھ 14 ہزار چوری کر لے گئے ،پولیس نے تمام مقدمات درج کر لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں