غیرقانونی پٹرول پمپس اور گیس ری فلنگ کی بھرمار
متعدد جانیں ضائع ، افسروں کی سب اچھا کی رپورٹ:تابش،ثمران ، وقارشاہد
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)شہر اور گردونواح میں غیرقانونی منی پٹرول پمپس اور گیس ری فلنگ اسٹیشنز قائم ، انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق اندرون شہر سمیت قریبی علاقوں چٹی پلی،اڈا چکڑالہ،ٹھینگی،اڈا غلام حسین،نور شاہ،سرگانہ، پپلی اڈا سمیت دیگر مقامات پر محکمہ سول ڈیفنس کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی منی پٹرول پمپس اور گیس ری فلنگ کا دھندہ عروج پر پہنچ چکا ہے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وہاڑی میں گیس سلنڈرز پھٹنے سے متعدد جانوں کا ضیاع ہوچکا ہے ۔شہری تابش،ثمران ، وقارشاہد، عمردراز،زبیر،بگا و دیگر نے کہا کہ متعدد جانیں دھماکوں میں ضائع ہوئی ہیں مگر یہاں افسران سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں ۔انہوں نے وزیراعلٰی پنجاب،کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سمیت دیگر متعلقہ حکام سے نوٹس لے کر غیر قانونی اسٹیشنز بند کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔