کوٹ ادو،خاوند سے جھگڑا، بیوی کی خود کشی کی کوشش ،مقدمہ درج

کوٹ ادو،خاوند سے جھگڑا، بیوی  کی خود کشی کی کوشش ،مقدمہ درج

خاوند سے جھگڑا،بیوی کی خودکشی کی کوشش

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو ریلوے اسٹیشن کے قریب رہائش پذیر امیربخش کا اپنی بیوی سے گھریلو جھگڑا ہوا۔ جس پر دلبرداشتہ ہو کر رابعہ بی بی نے چیونٹیاں مارنے والا پاؤڈر پانی میں ملا کر پی لیا جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی۔تشویشناک حالت کے باعث اسے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے خاوندکی مدعیت میں اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں