پی ٹی آئی کے ورکر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں:عدنان ڈوگر

پی ٹی آئی کے ورکر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں:عدنان ڈوگر

عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو رہے ، عثمان ڈوگر، شہباز قریشی، سلیم اللہ خان

ملتان(سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے سٹی صدر ملک عدنان ڈوگر نے خرم خان کو ڈپٹی کوآرڈی ینٹر NA155کا نوٹیفکیشن دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے ورکر پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان ورکروں نے اپوزیشن دور میں مشکلات برداشت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے میسج کو گھر گھر تک پھیلایا پارٹی ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔اس موقع پر بیرسٹرملک عثمان ڈوگر، شہباز قریشی، سلیم اللہ خان نے کہا کہ کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں ۔حکومت عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے جس کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گئے ۔اس موقع پر ،اصغر روکھڑی،ملک عاصم کالروودیگر ہمراہ تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں