کمرشل عمارات، پلازوں کے فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم

کمرشل عمارات، پلازوں کے فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم

ریسکیو، سول ڈیفنس سمیت متعلقہ اداروں کو عمارات کی انسپکشن کی ہدایت، فائر سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی عمارات سیل کی جائینگی ،ڈپٹی کمشنر

ملتان(خبرنگارخصوصی)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کیلئے بھرپور اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے کمرشل عمارات اور پلازوں کے فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری کیا ہے ۔انہوں نے ریسکیو، سول ڈیفنس سمیت متعلقہ اداروں کو عمارات کی انسپکشن کی بھی ہدایت کی ہے ۔ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں ضلعی ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزماں قیصرانی اور ضلعی محکموں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ فائر سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی عمارات سیل کی جائیں اور مالکان کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ۔شاپنگ مالز اور بینکوں سمیت بازاروں میں فائر سیفٹی مشقیں کرائی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گنجان آباد علاقوں میں فائر بریگیڈ گاڑیوں کیلئے واٹر فلنگ پوائنٹس بھی قائم کرینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں