وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا شعبہ فزیالوجی کا دورہ

وائس چانسلر نشتر میڈیکل  یونیورسٹی کا شعبہ فزیالوجی کا دورہ

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ فزیالوجی کا دورہ کیا

ملتان(نیوز رپورٹر)وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ فزیالوجی کا دورہ کیا جہاں انہیں ڈیپارٹمنٹ میں جاری تعلیمی اور تدریسی سرگرمیوں بارے بریفننگ دی گئی،پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن، مذکورہ شعبے کے فیکلٹی ممبران، ڈاکٹر آصف گل گیسٹرو اینٹرالوجسٹ اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عامر عاشق بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے اس موقع پر شعبہ فزیالوجی میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلباء کے تعاون سے تعمیر کردہ اسٹیٹ آف دی آرٹ فزیالوجی لیب کا افتتاح بھی کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں