پی سی ڈی اے کے مسائل ،حل کیلئے مصروف عمل :اختربٹ

 پی سی ڈی اے کے مسائل ،حل کیلئے مصروف عمل :اختربٹ

کیمسٹ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں ، کامران نذیر کی جانب سے استقبالیہ سے خطاب

ملتان( نیوز رپورٹر )چیئرمین ہول سیل میڈیسن مارکیٹ ملک کامران نذیر کی جانب سے چیئرمین ساؤتھ پنجاب پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن محمد اختر بٹ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اختر بٹ نے کہا کہپی سی ڈی اے واحد ایسوسی ایشن ہے جو ملکی سطح پر آئینی طور پر فارما سے منسلک ہر شعبے میں اپنا کردار ادا کرتی ہے اور فارما سے منسلک تمام معاملات کو حکومتی سطح پر مذاکرات کرنے کا استحقاق رکھتی ہے پی سی ڈی اے اس وقت بھی فارما کے مسائل حل کروانے مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ تمام کیمسٹ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اللہ کی مدد اور اتحاد سے ہی کامیابی ممکن ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ کیمسٹوں کے تمام جائز مسائل حل کروانے کیلئے بھرپور جدو جہد کی جائے گی استقبالیہ تقریب میں اقبال عزیز، شیخ عدنان،رانا مشکور، نصیر احمد، مدثر، اشفاق احمد، عامر نواز، راؤ اصغر،سعید مٹھا، علی حسین صدیقی اور بابر قریشی شریک تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں