ڈی ایس ریلوے کا خانیوال ، جھنگ اسٹیشن تک کا سالانہ معائنہ

ڈی ایس ریلوے کا خانیوال ، جھنگ اسٹیشن تک کا سالانہ معائنہ

ناقص کارکردگی پر سٹاف کی سرزنش،اچھی کارکر دگی پر کیش انعامات بھی دئیے گئے

ملتان(خبرنگارخصوصی)ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے ملتان نوید مبشر چوہدری نے ڈویژنل افسران کے ہمراہ گزشتہ روز خانیوال ، جھنگ اسٹیشن تک کا سالانہ معائنہ کیا۔ سیکشن کے معائنے کے دوران ناقص کارکردگی پر سٹاف کی سرزنش جبکہ اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کیلئے کیش انعامات بھی دئیے گئے ۔ ڈی ایس ملتان نے شجر کاری مہم کے تحت مختلف اسٹیشنوں پر پودے بھی لگائے ۔ معائنے کے دوران ریلوے ٹریک، ٹریک گیج، ٹریک الائنمنٹ، ٹریک کروز ( curves) کو پیرامیٹرز کے مطابق چیک کیا گیا۔ ریلوے پلوں، لیول کراسنگ گیٹس سمیت سٹیشن عمارتوں کے معائنے کئے گئے ، مختلف سٹیشنوں پر روشنی کے انتظامات، پنکھے ، پینے کیلئے صاف پانی، بیٹھنے کیلئے بنچز، ویٹنگ ایریاز، صفائی کی صورتحال سمیت مسافروں کیلئے سٹیشنوں پر دستیاب دیگر سہولتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سٹیشن ریکارڈ، سٹیشنوں کی آمدن اور سیکشن پر ٹرین سروس کے معیار کو بھی چیک کیا گیا۔ ڈی ایس ریلوے ملتان نوید مبشر چوہدری نے دوران انسپکشن ڈپٹی ڈی ایس صائمہ بشیر سمیت ڈویژنل افسران انکے ہمراہ تھے ۔ ڈی ایس آج شاہین آباد سے جھنگ تک کی انسپکشن کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں