اولڈ ایج ہوم ملتان میں نعتیہ تقریب کا انعقاد

اولڈ ایج ہوم ملتان میں  نعتیہ تقریب کا انعقاد

اولڈ ایج ہوم ملتان میں ہفتہ شان رحمۃ اللعالمینؐ کے سلسلے میں نعتیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

ملتان(خبرنگارخصوصی) ادارہ میں رہائش پذیر بزرگ افراد، انچارج ادارہ میڈم کومل اعجاز اور اولڈ ایج ہوم ملتان کے سٹاف نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اولڈ ایج ہوم ملتان کے رہائشی بزرگ افراد نے نعتیہ کلام پیش کیے اور اختتام پر اجتماعی دعا کرائی گئی۔ کومل اعجاز نے شرکاء میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں