سفید چھڑی کا عالمی دن،سپیشل بچوں کیلئے فیسٹول کرایا جائیگا:ڈی سی

سفید چھڑی کا عالمی دن،سپیشل بچوں کیلئے فیسٹول کرایا جائیگا:ڈی سی

انسٹیٹیوٹ فار بلائنڈز کو مڈل سے ہائی کا درجہ بھی دیا جائے گا،سفید چھڑیوں کی تقسیم پر گفتگو

ملتان(کورٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ سفید چھڑی کے عالمی دن کے سلسلے میں سپیشل بچوں کیلئے سپورٹس فیسٹول کرایا جائے گا جبکہ انسٹیٹیوٹ فار بلائنڈز کو مڈل سے ہائی کا درجہ بھی دیا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر انسٹیٹیوٹ فار بلائنڈز میں ایک تقریب کے دوران نابینا بچوں میں سفید چھڑیاں تقسیم کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن میاں ماجد بھی موجود تھے جبکہ تقریب میں سپیشل بچوں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ سپیشل بچوں کو معاشرے کا فعال رکن بنانا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں