نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کوروناسےمزید 8 اموات
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 28 ہزار 761 ہوگئی
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےمیں کوروناکےمزید 431 کیس رپورٹ،این سی اوسی
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےکےدوران 47 ہزار 84 کوروناٹیسٹ کیےگئے،این سی اوسی
  • بریکنگ :- ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 0.91 فیصدرہی،این سی اوسی
Coronavirus Updates

کمشنر کا مختیار اے شیخ ہسپتال کا دورہ ،سہولیات کا جائزہ لیا

کمشنر کا مختیار اے شیخ ہسپتال کا دورہ ،سہولیات کا جائزہ لیا

دنیا اخبار

مختیار اے شیخ ہسپتال عام شہری کو بہترین طبی سہولیات فراہم کررہا ہے ، ڈاکٹر ارشاد احمد

ملتان( وقائع نگار خصوصی )کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے گزشتہ روز مختیار اے شیخ ہسپتال کا دورہ کیا۔اس موقع پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔چیئرمین مختیار اے شیخ ہسپتال میاں فیصل مختیار نے ہسپتال کے سسٹم پر تفصیلی بریفننگ دی۔وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی ڈاکٹر رانا الطاف احمد ،مارکیٹنگ ہیڈ مریم شیخ اور سی ایف او عمر فاروق بھی اس موقع پر موجود تھے ۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ مختیار اے شیخ ہسپتال عام شہری کو بہترین طبی سہولیات فراہم کررہا ہے ۔اس خطے کے عوام کیلئے صحت کے حوالے سے بہت اصلاحات کی گنجائش ہے ۔کمشنر نے کہا کہ کڈنی سمیت دیگر امراض کیلئے اس ہسپتال میں فارن فیکلٹی کی موجودگی خوش آئند ہے ۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے اس موقع پر کہا کہ نشتر سمیت سرکاری ہسپتالوں کو نجی سیکٹر کے مطابق اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے ۔مختیار اے شیخ ہسپتال کی خدمات سے بھرپور استفادہ کرینگے تاکہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کو سہولیات فراہم کی جاسکیں۔اس موقع پر چیرمین مختیار اے شیخ ہسپتال فیصل مختیار نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طبی شعبے میں بھرپور معاونت کرینگے اور ہسپتال کے پلیٹ فارم سے خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں