20 اضلاع میں موبائل اراضی ریکارڈ سنٹرزکی سہولت فراہم

 20 اضلاع میں موبائل اراضی ریکارڈ سنٹرزکی سہولت فراہم

سنٹرز سے اب تک 23811 فردات جبکہ 35111 انتقالات کی خدمات فراہم کی گئیںعوام کا بڑھتا ہوا اعتماد اس منصوبے کی ترقی کا باعث ہے ،ڈی جی لینڈ ریکارڈز اتھارٹی

ملتان( وقائع نگار خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق دور دراز علاقوں میں عوام کو اراضی ریکارڈ خدمات کی گھر کی دہلیز پر فراہمی کے لیے گزشتہ سال سے 20 اضلاع میں موبائل اراضی ریکارڈ سنٹرزکی سہولت فراہم کی گئی ہیں جن میں ڈیرہ غازی خان ایک ، بہاولنگر2،بہاولپور 2، رحیم یار خان2، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ، وہاڑی، پنڈی، اوکاڑہ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی،بھکر، خوشاب، جہلم، اور چکوال شامل ہیں۔ان سنٹرز سے اب تک 23811 فردات جبکہ 35111 انتقالات کی خدمات فراہم کی گئی۔ فردات کی مد میں سرکاری خزانے کو تقریباً 60لاکھ جبکہ انتقالات کی مد میں تقریبا27کروڑ روپے کی آمدن ہوئی۔توقع ہے کہ عنقریب موبائل اراضی ریکارڈ سنٹرز کا دائرہ کار باقی اضلاع تک بڑھا دیا جائے گا۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی سہیل اشرف کا کہنا ہے عوام کا بڑھتا ہوا اعتماد اس منصوبے کی ترقی کا باعث ہے اور خزانے کی بڑھتی ہوئی آمدن معشیت کے استحکام میں معاون ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں