ثاقب علی کا لودھراں کا دورہ،پھٹی کی کوالٹی و جننگ ویسٹ کو چیک کیا
نمائشی پلاٹ سے ابتک کی چنائیوں سے 30من فی ایکڑ سے زائد پیداوار آچکی
ملتان (وقائع نگار خصوصی)سیکر ٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے لودھراں کا دورہ کیا اورکاٹن جننگ فیکٹر ی میں پھٹی کی کوالٹی و جننگ ویسٹ کو چیک کیا اور کپاس کے نمائشی پلاٹ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر کاشتکار نے بتایا کہ نمائشی پلاٹ سے ابتک کی چنائیوں سے 30من فی ایکڑ سے زائد پیداوار آچکی ہے جبکہ 5سے 6من تک مزیدپیداوار متوقع ہے ۔کاشتکار نے مزید بتایا کہ پہلی دفعہ فی ایکڑ لاگت کاشت میں خاطرخواہ کمی ہوئی ہے اور امید سے زیادہ پیدوارحاصل ہورہی ہے ۔کپاس کی بہتر قیمتوں نے بھی منافع میں مزید اضافہ کیا ہے ۔اس موقع پرسیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا کہ آئی پی ایم ماڈل پر عملدرآمد کے نتیجہ میں سفید مکھی اور گلابی سنڈی کے حملہ کے باوجود کپاس کا نقصان گزشتہ سالوں کی نسبت کم ہے ۔ لاگت کاشت میں کمی، فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ اور بہتر قیمت نے کاشتکاروں کے حوصلے بلند کیے اسی لئے توقع ہے کہ آئندہ سال جنوبی پنجاب میں تقریباً 50 لاکھ ایکڑ تک کپاس کاشت ہوگی جس کیلئے ہمیں ابھی سے تیاری کرنی ہوگی۔