عالمی یوم چھڑی ،محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر کمپلیکس نے ریلی نکالی

 عالمی یوم چھڑی ،محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر کمپلیکس نے ریلی نکالی

نابینا افراد کو بہترین تعلیم و تربیت سے معاشرے کا کار آمد شہری بنایا جاسکتا ہے ،سعدیہ کرمانی

ملتان(خبرنگارخصوصی)محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر کمپلیکس کے زیر اہتمام عالمی یوم چھڑی کے سلسلہ میں چوک کمہاراں والا سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈائریکٹر کمپلیکس سعدیہ کرمانی، چیف ٹریفک پولیس آفیسر عمران جلیل، کریسنٹ لائنز کلب کے صدر ڈاکٹر سعید احمد نے کی۔ اس موقع پر انسپکٹر سہیل احمد، منظور قریشی، دعا چوہدری، نصر اللہ، توفیق احمد، بشیر قادری، خلیل احمد، بشیر احمد، مس نصرت، مس نسیم،مس فرحت سمیت طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر سعدیہ کرمانی کا کہنا تھا کہ نابینا افراد پاکستان کے پر امن شہری ہیں ان کی بہترین تعلیم و تربیت کرکے انہیں معاشرے کا کار آمد شہری بنایا جاسکتا ہے ۔ محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر کمپلیکس نابینا افرادکی تعلیم و تربیت میں میں اہم کردار اداکر رہاہے ۔ چیف ٹریفک پولیس آفیسر عمران جلیل نے کہاہے کہ نابینا افراد معاشرے کے اہم شہری ہیں جنہیں اللہ تعالی نے خداداد صلاحیتوں سے مالاما ل کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں