نماز جمعہ کے اجتماعات کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

 نماز جمعہ کے اجتماعات کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

شہر سمیت ضلع بھر میں جمعۃ المبارک کے روز نماز جمعہ کے اجتماع کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلع بھر کی تمام اہم مساجد’ امام بارگاہوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے آنیوالے افراد کی جامہ تلاشی کے بعد انہیں اندر جانے دیا گیا جبکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار مختلف مساجد’ امام بارگاہوں میں علماء کرام اور ذاکرین کی جانب سے کی جانیوالی تقاریر کو نوٹ کرتے رہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں