تبدیلی کے نام پر آنیوالی حکومت نے پریشان کردیا:ڈاکٹر صفدر
پٹرول بم کے ذریعے عوام کو مسلسل مہنگائی کے گڑھے میں دھکیلا جارہا ہے
ملتان(خبرنگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر آنے والی حکومت نے عوام کو مزید پریشان کیا ہے ، حکومت اشرافیہ کی دوست اور عوام کی دشمن بنی ہوئی ہے ۔حکومت عوام سے کیا کوئی وعدہ پورا نہیں کرسکی بجلی کی قیمت میں مسلسل اضافہ اور پٹرول بم کے ذریعے عوام کو مسلسل مہنگائی کے گڑھے میں دھکیلا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے پریشان عوام کے مسائل کا حل جماعت اسلامی کے علاوہ کسی کے پاس نہیں۔مہنگائی سے تنگ اور پریشان عوام کو مشکل کی دلدل سے جماعت اسلامی ہی نکال سکتی ہے ۔پینڈورا پیپر ہو وکی لیکس کے پینڈورا باکس کھل کر سامنے آچکے ہیں۔