ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے ،نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد

ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے ،نشتر  میڈیکل یونیورسٹی میں آگاہی  واک اور سیمینار کا انعقاد

سائیکاٹری ڈیپارٹمنٹ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام دماغی امراض کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا

ملتان(نیوز رپورٹر)سائیکاٹری ڈیپارٹمنٹ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام دماغی امراض کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور واک کی قیادت بھی کی۔ پرنسپل نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود, ڈاکٹر نعیم اللہ لغاری سربراہ شعبہ دماغی امراض، پریزیڈنٹ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج سمیت دیگر فیکلٹی ممبران ڈاکٹرز اور طلباء و طالبات کی کثیرتعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں