ٹاٹے پور:12ربیع الاول کی تیاریاں،بچے بھی پرجوش درودسلام کے نذرانے

ٹاٹے پور:12ربیع الاول کی  تیاریاں،بچے بھی پرجوش   درودسلام کے نذرانے

عاشقان رسول ؐ12ربیع الاول کے حوالے سے گلی محلوں کوسجارہے ہیں

ٹاٹے پور (نامہ نگار)جگہ جگہ میلاد شریف کی تقریبات منعقد ہورہی ہیں ، گلی محلوں میں چھوٹے چھوٹے بچے بھی ہاتھوں میں جھنڈیاں لے کر اپنے آقا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر درود وسلام پیش کررہے ہیں، 12ربیع الاول کے جلوس کا آغاز بستی بھٹہ ٹاٹے پور سے کیا جائے گا، دیگر علاقوں بستی رانجھے والہ، چنے والہ، 5مرلہ سکیم،بستی جھرلو والہ ودیگر سے جلوس بازار میں اکٹھے ہوں گے اور اختتام جامعہ مسجد حیات العلوم میں ہوگا، جہاں پر علمائے کرام کا خطاب ہوگا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں