تاجر برادری کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ،نعیم پاشا

تاجر برادری کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ،نعیم پاشا

چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم سے کاشتکار اپنی مصنوعات کے دائرہ کار کو بڑھائیں

میلسی(نمائندہ دنیا)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ضلع وہاڑی کے صدر شیخ محمد نعیم پاشا نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔ چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم سے تاجروں اور کاشتکاروں کو ان کی مصنوعات کے دائرہ کار کو بڑھانے کے مواقع فراہم کریں گے تا کہ میلسی کے لوگوں کو بھی آگے بڑھنے کا راستہ مل سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن آڑھتیان غلہ منڈی کے سابق جنرل سیکرٹری حافظ ممتاز احمد اور صدر غلہ منڈی ملک محمد اقبال کی جانب سے اپنے اعزاز میں دی گئی ضیافت سے خطاب کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ میلسی کے تاجر چیمبر آف کامرس کی ممبر شپ حاصل کر کے اس پلیٹ فارم کو مضبوط بنائیں۔ اس موقع پر انہوں نے انجمن آڑھتیان کے سابق صدر محمد انوربھٹی اور دیگر کو چیمبر آف کامرس کی ممبر شپ کے سرٹیفکیٹ پیش کیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں