بورے والا ،ہوٹل مالکان نے اپنی مرضی سے نرخ مقرر کر لیے

بورے والا ،ہوٹل مالکان نے اپنی مرضی سے نرخ مقرر کر لیے

دال ماش ، چکن ، بیف کی کئی گنا قیمت، شہریوں کانوٹس لینے کا مطا لبہ

بورے والا ( نمائندہ دنیا) شہر کے مختلف مقامات پر قائم ہوٹلز کے مالکان نے اپنی مرضی سے نرخ مقرر کر لیے ، اشیاء کی کئی گنا زیادہ قیمت مقرر ہونے سے شہری لٹنے لگے ۔دال ماش ، چکن ، بیف اور مٹن کڑاہی سے سمیت دیگر اشیاء کو کئی گنا زیادہ قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ ان اشیاء کی تیاری کے لیے مضرصحت اجزاء کے استعمال سے بھی گریز نہیں کیا جا تا شہریوں نے اعلی ٰحکام سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں