کرائے دارکا مالک مکان کے گھر پر دھاوا ،خاتون پر تشدد

کرائے دارکا مالک مکان کے گھر پر دھاوا ،خاتون پر تشدد

جلال، مختیار، ارشاد،سجاد اورصابر دیوار پھلانگ کر گھر میں آئے ، مقدمہ درج

سکندرآباد(نامہ نگار) کرائے دارکا مالک مکان کے گھر پر دھاوا ، گھر میں موجود خاتون پر تشدد ،برہنہ گھر کے صحن میں گھسیٹتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق کیسر پور چاہ نگاہ والا کے رہائشی محمدوراث نے تھانے میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ باہر گیا ہوا تھا، میری والدہ صغراں گھر پر موجود تھی کہ مسلح ملزمان محمدجلال، مختیار، ارشاد،سجاد اور محمدصابر دیوار پھلانگ کر گھر میں د ا خل ہوئے اور والدہ کو ڈنڈوں سوٹوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیااور برہنہ گھر کے صحن میں گھسیٹتے رہے ۔اہل علاقہ کے جمع ہونے پر ملزمان گھر کا قیمتی سامان لیکر دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ تھانہ راجہ رام پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں