سپیریئر ہائیر سیکنڈری سکول مظفرگڑھ کے طلبا کی نمایاں پوزیشنز
محمد یوسف ،جنیداکبر ، عبد الرحمن اور محمد شہروزنے 1100نمبرز حاصل کئے
مظفرگڑھ (نامہ نگار) میٹرک کے امتحان میں سپیریئر ہائیر سیکنڈری سکول مظفرگڑھ کے طلبا نے ڈیرہ بورڈ میں نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔ 4 طلباء نے پہلی ،3 طلباء نے دوسری جبکہ محمد شہزاد نے 1096 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن لی۔ محمد یوسف ،جنیداکبر ، عبد الرحمان اور محمد شہروزنے 1100جبکہ 17 سے زائد طلبانے 1080 زائد نمبر حاصل کیے ہیں، دیگر طلباعلی حسنین1098, محمد علیم 1098, ارباب حیدر 1098, محمد شہزاد 1096, عماد نصیر1093, عبدالرؤف1090, احمد مجتبیٰ089, مدنی بلال1089،فاروق 1086،ذیشان بشیر 1085، محمد آفتاب 1084، علی حمزہ 1081اور محمد احمد 1080نے نمایاں نمبرز حاصل کئے ۔میاں علمدار قریشی ،سردار عون حمید ،سردار آباد ڈوگر، ملک سلطان محمود، احمد یار ہنجرا، سردار عامر طلال ،سردار عبدالقیوم خان دستی، اے بی مجاہد ، اعظم خان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے سپیریئر سائنس ا کیڈمی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔