خاتون سے گن پوائنٹ پرزیادتی، ویڈیووائرل،اوباش فرار
ملزم ساجدنے 2ساتھیوں کی مددسے گھاس کاٹتی خاتون کوپکڑلیاتھا،چھاپے جاری
شجاع آباد،سکندرآباد (سٹی رپورٹر،نامہ نگار)شادی شدہ خاتون سے گن پوائنٹ پر زیادتی ،ملزمان نے زیادتی کی ویڈیو اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں،اوباش فرارہوگئے ،پولیس تھانہ صدر نے 3 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ کپاس کی فصل سے جانوروں کے لئے گھاس کاٹنے جانی والی خاتون (آ )کو ملزم ساجدنے دو ساتھیوں کی مدد سے گن پوائنٹ پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا ، زیادتی کی ویڈیو اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں، سوشل میڈیا پر مبینہ زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تھانہ صدر میں ملزموں کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔خاتون سے مبینہ زیادتی کیس کے ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔خاتون نے سائبرکرائم کے اعلیٰ حکام سے سوشل میڈیا سے برہنہ ویڈیو ڈیلیٹ کرانے کی اپیل کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لے اوباشو ں کوکیفرکردارتک پہنچانے کامطالبہ کیاہے ۔