پسماندہ علاقوں کے تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن اولین ترجیح
میلسی کے طلبا و طالبات کو پہلی بار بی ایس پروگرام میں شامل کیا گیا ، جہانزیب ـ خان
میلسی(نمائندہ دنیا)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب ـ خان کھچی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں تعلیم کے شعبہ کیلئے سب سے زیادہ بجٹ مختص کیا ہے ،پسماندہ علاقوں کے تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن اولین ترجیح ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی علاقہ بلند پور میں گورنمنٹ ہائی سکول کو ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ دلوانے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دوکوٹہ میں ڈگری کالج کے قیام کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے ،اسی طرح میلسی کے بوائز اینڈ گرلز کالجز میں بی ایس فور پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے میلسی کے طلبا و طالبات کو پہلی بار بی ایس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے ۔تقریب میں محمد عالمگیر خان کھچی، محمد صہیب عمران، اقبال حسین شاہ، میاں محمد کمال ،چوہدری عبد الجبار ، فیاض خان ، رانا دلاور خان، ذوالفقار علی ظفر ، محمد قاسم سہو، ریاست علی بھٹی، میاں محمد منان سمیت دیگر معززین موجود تھے ۔