ڈاکٹرخالدحمید نے ٹاپ سی ای او ایوارڈ وصول کرلیا

ڈاکٹرخالدحمید نے ٹاپ سی ای او ایوارڈ وصول کرلیا

چیئرمین تاراگروپ کا 50واں ایوارڈ کاشتکاروں کے نام کرنے کا اعلان

ملتان (کمرشل رپورٹر)انقلابی زرعی تحقیق کے علمبردار ادارے تارا گروپ پاکستان کے چیئرمین ممتاز زرعی ماہر ڈاکٹر خالد حمید نے سی ای او کلب کی اسلام آبا دمیں منعقدہ کانفرنس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری سے کارپوریٹ سیکٹر میں ٹاپ سی ای او ایوارڈ کا اعزاز حاصل کیا ،گزشتہ 50سالوں میں تارا گروپ کو ملنے والا یہ 50واں اعلیٰ ترین ایوارڈ ہے ۔ چیئرمین و سی ای او تارا گروپ ڈاکٹر خالد حمید نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ زرعی و کارپوریٹ سیکٹر میں 5سال کے قلیل عرصہ ایکسیلینس ایوارڈ کی نصف سنچری مکمل کرنا تارا گروپ کا قابلِ فخر اور منفرد افتخار ہے جس پر ہم اللہ تبارک تعالیٰ کی گراں قدر نوازشوں و رحمتوں کے بے پناہ شکر گزار اور مشکور ہیں ۔انہوں نے کہا میں اپنا یہ پچاسواں ایوارڈ اپنے کرم فرما جیالے کاشتکاروں کے نام کرتا ہوں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں