ویمن یونیورسٹی ملتان کی طالبات کی مختلف مقابلوں میں کامیابیاں

ویمن یونیورسٹی ملتان کی طالبات کی مختلف مقابلوں میں کامیابیاں

سخاوت نورقرآت ،رباب فاظمہ نعت ،کاخشان علی تقریری مقابلوں میں کامیاب رہیں

ملتان (خصوصی رپورٹر)دی ویمن یونیورسٹی ملتان کی طالبات نے ڈویژنل سطح کے مقابلے جیت لئے ، صوبائی سطح پر بھی وکٹری پوزیشن حاصل کرلی ،نتائج کے مطابق طالبہ سخاوت نور نے صوبائی سطح پر منعقد کئے گئے حسن قرآت کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ،اس تقریب کا انعقاد جی سی یونیورسٹی لاہور میں کیا گیا۔ اس کے علاوہ ویمن یونیورسٹی ملتان کی طالبات نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ڈویژنل سطح پر ہونے والے قرآت کے مقابلے میں اول پوزیشن سخاوت نور نے حاصل کی، نعت رسول مقبول میں اول پوزیشن رباب فاطمہ جبکہ تقریری مقابلہ میں تیسری پوزیشن حافظہ کاخشان علی نے حاصل کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں