جماعت اسلامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج
حکومتی نااہلی اور عدم دلچسپی کے سبب ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہوچکا ، مقررین
وہاڑی (خبر نگار) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزبروز اضافہ کے باعث ہونے والی مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے زیراہتمام احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت ضلعی امیر جماعت اسلامی سید جاوید حسین شاہ،نائب امیر فرمان کوثر،خلیل احمد،ڈاکٹر عبدالخالق،طارق فاروق بھٹی و دیگر نے کی۔ریلی میں کثیر تعداد میں پارٹی کارکنان اور شہری بھی شریک ہوئے ۔ ریلی میں شریک مقررین کا کہنا تھا کہ حکومتی نااہلی اور عدم دلچسپی کے سبب ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہوچکا ہے ،مہنگائی اور غربت کے باعث سفید پوش طبقہ بھی تنگی سے دوچار ہے ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ مہنگائی پر قابو پایا جائے اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو جماعت اسلامی 31 اکتوبر کو اسلام اباد میں بھرپور احتجاج کرے گی۔