حکومت نے ڈیزل مہنگا کیا، ٹرانسپوٹرز نے کرایہ بڑھا دیا، عوام پس کر رہ گئے

حکومت نے ڈیزل مہنگا کیا، ٹرانسپوٹرز نے کرایہ بڑھا دیا، عوام پس کر رہ گئے

ملتان سے لاہورکیلئے 400،فیصل آباد کیلئے 100،اسلام آباد کیلئے 500روپے کرایہ بڑھا ،ڈیزل مہنگا ہونے پر کرائے بڑھانا مجبوری ،نقصان اپنی جیب سے پورانہیں کرسکتے :ٹرانسپورٹرز

ملتان(نیوز رپورٹر)حکومت نے ڈیز ل مہنگا گیا ،ٹرانسپورٹرزنے کرایہ بڑھا دیا،عوام پس گئے ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے ، ملتان سے لاہور کا کرایہ 1100 سے 1300 روپے ، اسلام آباد کا 1900 روپے جبکہ کراچی کا کرایہ 3100 سے 3300 روپے تک وصول کیا جا رہا ہے ، ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کرایوں میں اضافہ ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز کی جانب سے بھی مختلف شہروں کے لئے کرائے بڑھا دیئے گئے ہیں ، ملتان سے اسلام آباد کا کرایہ 1400 روپے سے بڑھاکر 1900 روپے وصول کیا جا رہا ہے ، اسی طرح لاہور کے لئے بھی کرایہ 900 روپے سے بڑھا کر 1100 روپے سے 1300 روپے تک وصول کیا جا رہا ہے ، فیصل آباد کے لئے بھی کرائے میں 100 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے ، جس کے بعد کرایہ 950 روپے تک پہنچ گیا ہے ، اسی طرح ملتان سے کراچی کے لئے مختلف نجی بس سروسز 3100 روپے سے 3300 روپے وصول کر رہی ہیں جبکہ پشاور ، کوئٹہ ، بہاولپور اور دیگر شہروں کے لئے جانے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی 10 فیصد تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کرائے بڑھانا ان کی مجبوری ہے ، نقصان وہ اپنی جیب سے پورا نہیں کر سکتے ، دوسری جانب ٹرانسپورٹرز نے معاشی استحصال پر حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں