منڈیوں کی سپلائی چین کی کڑی نگرانی: ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

منڈیوں کی سپلائی چین کی کڑی نگرانی: ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کا چھٹی کے روز اچانک سبزی منڈی کا دورہ ،مارکیٹ کمیٹی کے عملے کے ہمراہ ٹماٹر،مرچوں اور پھلوں کی نیلامی کی چیکنگ کی ہول سیل پوائنٹس پر اعلی معیار کی سبزیاں اور پھل دستیاب ،ضلع کے 19 سے زائد شاپنگ مالز میں ڈی سی کاؤنٹرز بھی قائم کردئیے گئے :عامرکریم

ملتان(نیوزرپورٹر،کورٹ رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے منڈیوں کی سپلائی چین کی کڑی مانیٹرنگ جاری ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے چھٹی کے روز اچانک سبزی منڈی کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی کے عملے کے ہمراہ ٹماٹر،مرچوں اور پھلوں کی نیلامی کی چیکنگ کی۔ڈپٹی کمشنر نے کسان کارنر،ہول سیل پوائنٹ پر بھی نرخوں کا جائزہ لیا اور شہریوں سے ملاقات کرکے انکی رائے جانی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے اس موقع پر پرائس میکنزم پر بریفننگ دی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو مہنگائی سے بچانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔چینی ،آٹا اور اشیا ئے خورونوش کے سرکاری نرخوں پر مکمل عملدرآمد کرائیں گے تاکہ عام شہری کا ریلیف مل سکے ۔عامر کریم خاں نے کہا کہ منڈیوں کی مانیٹرنگ کا مقصد عام مارکیٹ میں نرخ کنٹرول کرنا ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کررہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو بتایا کہ ہول سیل پوائنٹس پر اعلی معیار کی سبزیاں اور پھل دستیاب ہیں جبکہ ضلع کے 19 سے زائد شاپنگ مالز میں ڈی سی کاؤنٹرز بھی قائم کردئیے گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں