ہمیں اپنی زندگی سیرت طیبہ ؐ کے مطابق گزارنی چاہیے ،قاری وقار احمد عثمانی
ضلعی رہنما پاکستان علماء کونسل قاری وقار احمد عثمانی نے کہا ہے کہ سیرت طیبہ ؐ کا ہر پہلو رشد و ہدایت کا آئینہ ہے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ہمیں اپنی زندگی سیرت طیبہ ؐ کے مطابق گزارنی چاہیے ، حضور اکرم ؐ کی تعلیمات نے دنیا کو شجاعت ، امانت ، دیانت اور امامت کے طریقے سکھائے ہیں ۔ مسلمانوں کو تعلیمات نبویؐ سے فیض حاصل کرنا چاہیے ۔ آج عالمِ اسلام جن مسائل میں گھرا ہو ا ہے اُن کا حل صرف اور صرف اسلامی نظریئہ حیات میں ہے ۔