عیدمیلاالنبیؐ:ملتان پولیس نے سکیورٹی پلان جاری کر دیا

 عیدمیلاالنبیؐ:ملتان پولیس نے سکیورٹی پلان جاری کر دیا

جلوسوں کیلئے 2019اہلکار جبکہ محافل نعت کیلئے 400افسران ڈیوٹیاں دینگے

ملتان (کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ کی ہدایت پر ملتان پولیس کی طرف سے عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سے سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ عید میلاد النبی ؐ کے دوران ملتان شہر سے کل 64 جلوس جن میں 6 جلوس A کیٹیگری کے ہوں گے اور اسکے علاوہ شہر بھر میں مختلف مقامات پر محافل نعت خوانی کے 24 پروگرام بھی منعقد ہوں گے جن میں سے 6 محافل A کیٹیگری کی ہوں گی عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر ہونے والے جلوسوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے ملتان پولیس کے 2019 پولیس اہلکارمحافل نعت کے لیے 400 سے زائد پولیس افسران شفٹ وائز ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ کی زیرنگرانی ایک سپیشل سکواڈ تعینات کیا گیا ہے جو سرچ آپریشن کر رہا ہے اس کے علاوہ سب ڈویژن کی سطح پر ٹیمیں جلوس کے روٹس پر مساجدکے قریب، جنرل بس اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن وغیر ہ پر سرچ آپریشنز کر رہی ہیں سپیشل برانچ اور سنیفر ڈوگز کے ذریعے تمام جلوس سے پہلے علاقہ کی ٹیکنیکل سوپینگ کرائی جائے گی۔ جلوس کے روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے ۔ تمام محافل نعت خوانی اور جلوسوں کی نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں تمام محافل نعت اور جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ تمام سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں گے ، ایس ایس پی آپریشنز ملتان شائستہ ندیم اوارآل نگران ہوں گے ۔ ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی اور تمام ڈویڑنل ایس پیز اپنے اپنے ڈویثرن کے انچارج ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں