کورونا لاک ڈاؤن اور مہنگائی کی وجہ سے سڑکوں پر آگئے ہیں، فنکار

 کورونا لاک ڈاؤن اور مہنگائی کی  وجہ سے سڑکوں پر آگئے ہیں، فنکار

کورونا لاک ڈاؤن اور مہنگائی نے فنکاروں کی چیخیں نکلوا دیں

وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی ) فلم اور اسٹیج سے عوام نے منہ موڑ لیا،فنکار کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کرکے گزر بسر کرنے پر مجبور ہو گئے ۔ معروف اداکار ناصر خان،اکرم چن،رضا شرلی،چوہدری اشفاق،طارق امان اور امان سوہنا نے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا لاک ڈاؤن اور شدید مہنگائی کی وجہ سے فنکار سڑک پر آگئے ہیں۔ ہم لوگ مختلف کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کرکے دربدر بھٹک رہے ہیں ۔حکومت ہماری مدد کرے ۔ اس موقع پر نجی ایگرو کمپنی کے آفیسر عبدالعزیز بھٹہ،شاہد پرویز چوہدری سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں