تاریخ سانحہ کار ساز کو سیاہ ترین کارنامہ لکھے گی، سردار اللہ بخش
سانحہ کارساز اس لئے رونما ہوا کہ بینظیر بھٹو شہید نے ڈکٹیٹر کی دھمکیوں کو پاؤں تلے روند کر عوام کا ساتھ دینے کافیصلہ کیا
مظفرگڑھ(نامہ نگار)خفیہ ہاتھوں نے بیگناہ اور نہتے عوام کے ساتھ خون کی ہولی کھیلی۔ تاریخ اس سانحہ کو سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین کارنامہ لکھے گی۔ملکی حالات اور مسائل کا حل صرف اور صرف پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو کے پاس ہے ۔ ان خیالات کا اظہارپیپلز پارٹی مظفرگڑھ کے ضلعی صدر سردار اللہ بخش اور ضلعی جنرل سیکرٹری ملک مظہر نے سانحہ کارساز کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔